• news

اسلام آباد: کمسن ملازمہ صائمہ کے جسم کو 7 مقامات سے جلایا گیا تھا‘ میڈیکل رپورٹ

اسلام آباد (این این آئی) کمسن گھریلو ملازمہ صائمہ کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، میڈیکل بورڈ کے مطابق کمسن ملازمہ کے جسم کو کئی مقامات سے جلایا گیا ہے۔ اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے کمسن گھریلو ملازمہ صائمہ کے جسم پر 7 سے زائد مقامات پر تشدد اور جلائے جانے کے نشانات دیکھے۔ میڈیکل بورڈ نے پولیس کو جاری کردہ رپورٹ میں ذکر کیا کہ ملازمہ کے جسم پر جلنے اور تشدد کے نشانات ہیں، گردن اور جسم کے پچھلی جانب جلائے جانے کے نشانات موجود ہیں، پاﺅں اور ایڑھیوں پر بھی سوجن ہے۔ میڈیکل بورڈ نے زبردستی 5 سے 10 سینٹی میٹر تک بال کاٹے جانے کا بھی ذکر کیا ہے، صائمہ کو ذہنی طور پر صحت مند قرار دیا گیا ہے۔
صائمہ/ رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن