مصطفی آباد: معمولی تنازعہ پر بااثر افراد کا گھر میں گھس کر ماں بیٹی پر تشدد‘ کتے چھوڑ دئیے
مصطفی آباد/ للیانی(نمائندہ نوائے وقت) معمولی تنازع پر بااثر افراد نے ماں بیٹی پر کتے چھوڑ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں لکھن کے کی رہائشی خاتون کوثر بی بی نے تھانہ مصطفی آباد میں درخواست دی کہ میرے خاوند کی غیرموجودگی میں بگو نامی شخص نے دیوار سے اینٹیں اتارنے کی کوشش کی، منع کرنے پر گالی گلوچ کرتے ہوئے ساتھیوں ساجد، محمد نواز اور جاوید کے ہمراہ میرے گھر داخل ہو گئے، مجھ پر اور میری بیٹی پر تشدد کرنے کے بعد ہم پر کتے چھوڑ دئیے، کوثر بی بی کی طرف سے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔
ماں بیٹی تشدد