• news

بلاول نے چودھری عبدالمجید کو ہٹا دیا، لطیف اکبر پی پی آزاد کشمیر کے صدر مقرر

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کو آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی صدارت سے ہٹاکر ان کے سیکرٹری جنرل چودھری لطیف اکبر کو صدر مقرر کردیا ہے۔ جبکہ فیصل راٹھور کو سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کے مطابق ان دونوں عہدیداروں کے علاوہ چودھری پرویز اشرف سینئر نائب صدر، جاوید ایوب سیکرٹری اطلاعات اور شاہین کوثر ڈار ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جبکہ سردار ضیاءالقمر کو صدر یوتھ ونگ آزادکشمیر مقرر کئے جانے کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔
پی پی آزاد کشمیر

ای پیپر-دی نیشن