• news

ایک قومی نظریہ پرعوام کو لانے کی جدوجہد کررہے ہیں :مصطفی کمال

کراچی ( خصوصی ر پورٹر ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفی کمال نے فقیدالمثال پہلے یوم تاسیس کے انعقاد پر کارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی نشتر پارک کو صرف کارکنوں سے بھر کر ایک تاریخ رقم کی ہے جس کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی ہے، روایتی سیاسی جماعتوں نے اس گرا¶نڈ کو ہمیشہ جلسہ کر کے اور عوام کے ذریعے بھرا ہے لیکن پاک سرزمین پارٹی نے اس تاریخی سیاسی اہمیت کے حامل گرا¶نڈ کو صرف اپنے کارکنان سے بھر کر تمام اپنی سیاسی قوت کا لوہا منوالیا ہے، پاکستان ہا¶س سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان لازاوال قربانیوں کے نتیجے میں یہ حاصل ہوا ہے لیکن اپنی مفادات کے خاطر ظالم حکمرانوں نے قوم کو نفرت و تعصب کی آگ میں جھونک دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے پرچم کی حرمت کا پاس رکھنا ہے۔ایک قومی نظریہ پر ملک کے تمام عوام کو لانے کی جدوجہد کررہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچیں گے اور پاکستان کو ایک عظیم ملک اور ایک عظیم قوم بنائیں ۔
مصطفی کمال

ای پیپر-دی نیشن