خیرپور میں بھائیوں نے بہن‘ بھانجی اور گھریلو ملازم کو قتل کردیا
خیرپور(نامہ نگار) شقی القلب بھائی نے غیرت کی آڑ میں حقیقی بہن اس کی معصوم بچی اور گھر کے ملازم کو قتل دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق سیٹھارجہ کے نواحی گاﺅں پیروسن میں ملزمان اکبر اور زاہد نے اپنی بہن نازیہ کوثر اس کی معصوم بیٹی تنزیلہ اور گھر کے نوکر نوجوان ارشاد پر فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچائیں جبکہ اس کے دونوں بھائیوں اکبر اور زاہد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل غیرت کے نام پر ہوا ہے تاہم تفتیش ہونے نے بعد ہی کچھ کیا جاسکے گا۔
قتل کردیا