• news

بینظیر کے قاتلوں کا پتہ ہوتا تو ضرور بدلہ لیتا: ذوالفقار مرزا

کراچی/ ملتان (آن لائن) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے اگر مجھے بی بی شہید کے قاتلوں کا پتہ ہوتا توضرور بدلہ لیتا، بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقارمرزا نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا، بینظیر کے قاتلوں کے بارے میں اللہ ہی جانتا ہے، مجھے پتہ چلتا تو بدلہ ضرور لیتا، جس قاتل کا نام لیا گیا ہے وہ بے نظیر کے قتل سے پہلے ساتھ افریقہ میں مارا جا چکا تھا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی جانب سے دھواں دھار بیانات پر ذوالفقار مرزا نے کہا آج کل آصف زرداری اپنے انٹرویوز میں اداروں اورحکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں، اس سے آصف زرداری لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک اور لڑائی کے موڈ میں ہیں، اب عوام کے ردعمل سے پتہ چلے گا کہ آصف زرداری مضبوط ہیں یا نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن