• news

نادرا دفاتر پر تعینات نجی سکیورٹی کمپنی کا این او سی منسوخ کیا جائے: محکمہ داخلہ بلوچستان کا وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کو نادرا دفاتر پر تعینات نجی سکیورٹی کمپنی کا این او سی منسوخ کرنے کی سفارش کردی۔ مراسلے کے مطابق نادرا دفاتر پر تعینات نجی سکیورٹی کمپنی کا لائسنس 6ماہ قبل منسوخ ہوچکا ہے۔ کمپنی کا لائسنس ناقص کارکردگی کی بنا پر منسوخ کیا گیا تھا۔ کمپنی نے منسوخی کے کچھ عرصے بعد نادرا سے معاہدہ کرلیا۔
سفارش

ای پیپر-دی نیشن