• news

پاک فوج پر الزام لگانے والے حسین حقانی کیساتھ کوئی نرمی نہیں ہونی چاہئے: عابد شیرعلی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت بجلی و پانی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے سا تھ کوئی نرمی نہیں کی جانی چاہئے، اس نے پاک فوج پر الزامات لگائے، پاکستان میں سکیورٹی کو مسئلہ بنا کر ویزے جاری کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی۔ اس کو ایوان صدر میں شیلٹر دینے والوں کو بھی قوم کے سا منے گھسیٹا جائے۔ زرداری کرپشن کا ڈبل شاہ ہے‘ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کے خلاف کردار ادا کیا اور پا کستان کے اداروں کو بدنام کیا‘کرپشن کے تمام بے تاج بادشاہ پیپلز پارٹی میں ہیں وہ گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی تو اپنے اندر کا گند صاف نہیں کر سکتی پھر کراچی کا گند کیسے صاف کرے گی۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پا کستان کی ترقی نہیں چاہتی۔ نون لیگ پا کستان کی بقا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں شر پسند افراد نے پکوڑے بیچنے والے کاغذات جمع کروائے‘ پانامہ کیس کا فیصلہ نو ن لیگ کے حق میں ہی آئے گا۔علاوہ ازیں عابد شےر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو علاج معالجہ کی وسےع وجدےد سہولےات کی فراہمی کے لئے انقلابی پالےسےوں پر عمل پےرا ہے اس ضمن مےں نئے ہسپتالوں کے قےام کے ساتھ ساتھ موجودہ ہسپتالوں کی اپ گرےڈےشن اور جدےد طبی وتشخےصی وسائل سے آراستہ کےا جارہا ہے تاہم صحت کے شعبے مےں مخےر حضرات کی معاونت بھی قابل ستائش ہے جو دکھی انسانےت کا درد رکھتے ہےں۔ انہوں نے ےہ بات ڈسٹرکٹ ہسپتال کے شعبہ اےمرجنسی کے لئے صداقت گروپ کی طرف سے 15لاکھ روپے مالےت کی عطےہ کی گئی کلرڈاپلر الٹراساﺅنڈ مشےن کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
عابد شیر

ای پیپر-دی نیشن