• news

ماڈل بازاروں میں لیڈیز پارک اور فوڈ کورٹ بنانے کے منصوبوں پر کام کیا جائے: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار)مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک افضل کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرٹ ،دیانت اور شفافیت مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور آزادی اظہاررائے کے نام پر ہرزہ سرائی کیخلاف یک نکاتی ایجنڈا بنانے پر غور کررہے ہیں۔ دریں اثناءانہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ لاہور میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے ڈاکٹر مختار احمد برتھ ،ایم پی اے سجاد حیدر نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن