فکسنگ کی پیشکش ہوئی ‘باسط علی ‘عامر سہیل کا انکشاف‘کبھی آفر نہیں ہوئی :میانداد
لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹرزباسط علی اور عامر سہیل نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران میچ فکسنگ کی آفرز ہوئی تھیں لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔عبدالباسط نے کہا کہ کیریئر کے دوران ایک دفعہ میچ فکسنگ کی آفر ہوئی اور کہا گیا کہ بھارت کیخلاف 10 رنز بنانے پر تمہیں 50 لاکھ روپے ملیں گے۔ عامر سہیل نے بتایا کہ مجھے ایک دو بار فکسنگ کی آفر ہوئی جس پر میں نے رپورٹ کیا اور ہم لوگوں نے فکسنگ سے بچنے کا قرآن پاک پر حلف لیا جاوید میانداد نے ہنستے ہوئے کہا ’میں تو ڈھونڈتا تھا کہ کوئی مجھے آفر کرے لیکن مجھے کوئی آفر ہی نہیں کرتا تھا۔ مجھے ساری زندگی یہی افسوس رہا۔مارکیٹ میں بکیوں کو پتاہوتا ہے کہ کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں جانا ۔