• news

سپیشل ونٹر اولمپکس کے فاتح کھلاڑیوں کی وطن واپسی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپیشل ونٹر اولمپکس میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے 12 خصوصی بچے ملک کا نام روشن کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ سپیشل ایتھلیٹس نے سونے کے تین تمغوں سمیت مجموعی طور پر 16 میڈلز اپنے نام کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔کوچ انیس الرحمان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور اگلے سال مزید میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے کاعزم ظاہر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن