صہیونی قوتیں دہشت گردی کی آڑ میں اسلام کو متنازع بنا رہی ہیں: فضل الرحمان
پشاور (بیورو رپورٹ) جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، صہیونی قوتیں دہشت گردی کی آڑ میں اسلام کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، اسلام کی اصلی روح عالمی اجتماع کا ایجنڈا ہے، امت مسلمہ اور عالم اسلام کی حقیقی رہنمائی کا حق ادا کررہے ہیں،کچھ قوتیں عالمی ایجنڈے کے تحت اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں عالمی اجتماع میں پوری قوم کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادینگے، عالمی اجتماع پوری انسانیت کےلئے امن یکجہتی اور مظلوم قوتوں کےلئے نوید انقلاب ثابت ہو گا، اسلام کو متنازع بنانے والی قوتیںعالمی ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں، اور دہشت گردی کی آڑ میں اسلام کی اصل روح کوسبوتاژ کرنے اور بدنام کرتے پر تلی ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی کمیٹی کے 2روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا فضل الرحمن