• news

مالی مشکلات کا شکار خیبر پی کے حکومت نے عالمی اداروں سے امداد مانگ لی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) مالی مشکلات کی شکار خیبر پی کے حکومت نے عالمی ترقیاتی اداروں سے امداد کا مطالبہ کر دیا، امداد کا مطالبہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کہا گیا۔ عالمی ادارے منصوبوں کی فنڈنگ، شراکت داری یا تکنیکی معاونت دیں، ڈونرز ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد دیں تاکہ اقتصادی ترقی ممکن ہو، صحت اور تعلیم سمیت 40 منصوبوں کی فہرست امدادی اداروں کے سپرد کر دی، چالیس منصوبوں پر لاگت کا تخمینہ 2 کھرب 34 کروڑ 62 لاکھ روپے ہے۔ ڈیمز کی تعمیر پر 15 ارب، سوات ایکسپریس وے منصوبے کا تخمینہ 34 ارب ہے، سمارٹ سکولوں کیلئے 5 ارب، سکولوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے 40 ارب درکار ہیں۔
خیبر پی کے حکومت

ای پیپر-دی نیشن