فیصل آباد: ولیمہ میں شیشے کا استعمال، گلوکار امانت علی کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گلو کار امانت علی خان کی تقریب ولیمہ میں شیشے کا استعمال کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ‘ امانت علی خان نے پابندی کے باوجود شیشے کا استعمال کیا جس کی بنا پر پولیس نے امانت علی خان ‘ ہوٹل منیجرمنظور احمد اور حاجی اشرف سمیت 10نا معلوم افراد کے خلاف تھانہ مدینہ ٹاﺅن میں مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ‘ واضح رہے گزشتہ دنوں امانت علی، سارہ منظور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔
امانت علی / مقدمہ