• news

کرپشن کیس میں عدالت نے انصاف نہ دیا تو فیصلہ چوکوں اور چوراہوں پر ہوگا: سراج الحق

پشاور(آن لائن)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ عدالت کرپشن کے خلاف کیس میں عوام کے حق میں جلد فیصلہ دے گی، المیہ ہوگا کہ اگر عدالت نے عوام کو انصاف نہیں دیا تو پھر فیصلہ چوکوں اور چوراہوں میں ہوگا، کرپٹ اشرافیہ نے پاکستان کو توڑا، نظریہ پاکستان سے محروم کیا رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم کیا، ترقی میں یہی کرپٹ اشرافیہ رکاوٹ ہے۔ پاکستان میں جمہوریت اور سیاست نہیں پیسے کا کھیل جاری ہے بد دیانت اور کرپٹ مافیا اپنے سرمائے کی بنیاد پر اقتدار پر قابض ہے۔ جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چارسدہ کے عوام نے ہمارا نہیں اسلامی انقلاب کا استقبال کیا۔ شیطان اور امریکی وفادار پاکستان پر قابض ہیں،کرپشن کے خلاف ہم نے جہاد شروع کیا۔ ہم کسی ایک فرد یا خاندان نہیں ہرکرپٹ سیاستدان، وڈیرے اور جاگیردار کا احتساب چاہتے ہیں، سب سے پہلے میں اپنے آپ کوہرفورم پر احتساب کےلئے پیش کرتا ہوں۔ سراج الحق نے کہاکہ میں نوازشریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں لبرل پاکستان نہیں بنے گا ۔ پاکستان کی بنیا دوں میں شہیدوں اور علماءکا خون اور ماﺅں کی قربانیاں ہیں ۔ اسلام کے لیے قربانیاں دی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام اپنے ووٹ سے جہالت، غربت اور کرپشن کو شکست دیں، مزدور، کسان اور پسے ہوئے طبقات ووٹ کی طاقت سے ظلم جبر کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔
سراج الحق

ای پیپر-دی نیشن