• news

مسلم لیگ (ن) کرپٹ جماعت ہے، نوازشریف صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن نہیں کرائینگے: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لےگ کے سربراہ شےخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشرےف قومی اسمبلی کا الےکشن کراکے صوبوں کا نہےں کرائےں گے لےکن عمران خان پوری قوم کو کال دےگا کہ راشن پانی لےکر دارالحکومت پہنچو، نوازشرےف کو نصےحت کرتا ہوں کہ وہ بےوقوفوں کی ٹےم کے مشورے نہ سنےں، لال حوےلی سے مےرا جنازہ نکل سکتا ہے لےکن کسی کو چھپنے نہےں دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لےگ (ن) ملک کی کرپٹ پارٹی ہے، نوازشرےف بھی آصف زرداری کی طرح قومی اسمبلی کا الےکشن کرائےں گے، جہاں پر انکی اکثرےت ہے اور صوبوں کا الےکشن نہےں کرائےں گے لےکن عمران خان کے ساتھ پوری قوم کو کال دےں گے کہ ضمےر والے لوگ فوراً راشن، پانی لےکر دارالحکومت پہنچےں۔ انہوں نے کہا کہ شرےف خاندان مےں اقتدار سرد جنگ کےلئے لڑی جا رہی ہے، آج کے دور مےں بےٹا بھی باپ کی آنکھےں نکال دےتا ہے، حمزہ شہباز تو پھر بھی بھائی کا بےٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کےس مےں ججز کا فےصلہ ہمارے خلاف بھی آےا تو افسوس نہےں ہوگا۔ شےخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کو منہ پر کہا ہے کہ جب تک آپکا ٹوکرا بلاول کے سر پر ہے اسکی سےاست اور کےرےئر کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چےف جہاں بھی ملک کے باہر دوروں پر جاتے ہےں تو وہاں پر ان سے سوال کےا جاتا ہے کہ فوج اور حکومت کے درمےان خلاءکےوں ہے لےکن آرمی چےف کے پاس جواب نہےں ہوتا۔ اےک اور سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ مےری التجا ہے کہ کرکٹ ٹےم ختم ہی ہوجائے کےونکہ اس مےں اتنا جوا آگےا ہے کہ بہت کم لوگ اس لعنت سے پاک ہےں۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن