ننکانہ‘ چھانگا مانگا‘ کمیر، جلالپور جٹاں سمیت کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری
لاہور (نامہ نگاران) چھانگا مانگا‘ ننکانہ‘ کمیر اور جلالپور جٹاں سمیت کئی شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے باعث صارفین اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہو گیا۔ تفصےلات کے مطابق چھانگا مانگا اور قرےب دےہاتوں مےںاتوار کے روز بھی مسلسل چار چار گھنٹے بجلی بند رکھی گئی جس سے معمولات زندگی متاثرہوئے، بجلی بند ہونے سے مساجد اور گھروں مےں پانی کی شدےد قلت ہو گئی، ننکانہ صاحب اور اسکے گردونواح میں موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی مسلسل تین تین گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ لیسکو حکام کی طرف سے لائنوں کی مرمت کے نام پر بھی آدھے آدھے شہر کی بجلی صبح 8بجے سے سہ پہر 4بجے تک بند کی جارہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ان کے کاروبار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ کمیر میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے شہری سخت پریشان ہیں۔ جلالپور جٹاں اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ طلبا و طالبات کو پڑھائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
لوڈشیڈنگ