• news

مصر : کشتی ڈوبنے سے 202 پناہ گزینوں کی ہلاکت‘ 56 افراد کو سات سے چودہ برس قید

قاہرہ (اے ایف پی) مصر میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 202 افراد کی ہلاکت کے مقدمہ کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ ذرائع کے مطابق 56 ملزموں کو 7 سے 14 برس تک قید سزائیں سنائی گئی ہیں۔ الزامات میں بغیر لائسنس کے کشتی کا استعمال، غفلت اور غیرقانونی طور پر پناہ گزینوں کی منتقلی شامل ہے۔ ایک شخص کو بری کر دیا جبکہ فیصلے کیخلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔ 21 ستمبر 2016ء میں بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے ساحلی شہر روستیا کے قریب دو سو سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن