خاتون سے نازیبا گفتگو کی آڈیو ٹیپ سامنے آنے پر کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے استعفیٰ دیدیا
ٰنئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اے کے سسیندرم نے ایک خاتون کے ساتھ اپنی نازیبا گفتگو کی آڈیو ٹیپ منظرعام پر آنے کے بعد استعفیٰ دیدیا۔ ان کی آڈیو ٹیپ ملیالم زبان کے مقامی ٹی وی نے ٹیلی کاسٹ کی تھی۔ اے کے سسیندرم کا تعلق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے ہے جو حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی اتحادی ہے۔ سسیندرم نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور انہوں نے اخلاقی بنیادوں پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔
کیرالہ وزیر ٹرانسپورٹ