امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے تارکین وطن کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ ”ایلس آئی لینڈ“ حاصل کر لیا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں ٹراما سرجن کی پریکٹس کرنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تارکین وطن کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈز میں شمار کئے جانے والے اعزازی میڈل ایلس آئی لینڈ سے نوازا گیا۔ میڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹر عادل حیدر نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی کہ ایوارڈ تقریب میں ان سے زیادہ اہل اور ایوارڈ کے مستحق افراد موجود تھے۔ یہ سب امریکا میں ہی ممکن تھا امریکہ کے خواب زندہ رہنے چاہئے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی مزید حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ ایک نسل کے بعد دوسری نسل یہاں آتی رہے۔ ڈاکٹر عادل حیدر 170 سے زائد مقالے لکھ چکے ہیں جبکہ انہوں نے 100 سے زائد ریسرچ کرنے والے افراد کو گائیڈ لائن فراہم کی یا ان کی مدد کی خیال رہے کہ ایلس آئی لینڈ کا اعزازی میڈل ہر سال ان امریکی شہریوں کو دیا جاتا ہے جو اپنی محنت سے امریکی سماج کی زندگی کو بہتر کرنے میں خدمات سرانجام دیتے ہیں یہ اعزازی میڈل 7 سابق امریکی صدور کئی عالمی رہنما اور 2 نوبل انعام یافتہ افراد بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر اعزاز