• news

سیارہ تلاش کریں اور اپنی مرضی کا نام دیں

اسلام آباد (بی بی سی اردو) آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات کو نظامِ شمسی کے نویں سیارے کی تلاش کے لئے عوام کی مدد درکار ہے۔ ویب سائٹ پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں سے سیارہ ڈھونڈ نکالنے والے شخص کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اس کا نام خود رکھ سکے۔
اس سیارے کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ پلوٹو کے مدار کے باہر پایا جاتا ہے۔ ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں سے سیارہ ڈھونڈ نکالنے والے شخص کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اس کا نام خود رکھ سکے۔ اس ویب سائٹ پر خودکار دوربین سے لی گئی لاکھوں تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں، شمالی کرے کے آسمان کے لئے اسی قسم کی کھوج گذشتہ ماہ ناسا نے کی تھی۔ نیشنل یونیورسٹی کے ماہرِ فلکیات ڈاکٹر بریڈ ٹکر نے امید ظاہر کی کہ سیارہ نمبر 9 جنوبی کرے کے نسبتاً کم کھوجے گئے آسمان پر نظر آ جائے گا۔ اگرچہ سیارہ دریافت کرنے والے سے رائے لی جائے گی، لیکن حتمی اختیار عالمی ادارہ فلکیات آئی اے یو کے پاس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن