• news

موبائل فون پر خطرناک جراثیم پائے جاتے ہیں: ماہرین

لندن (نیٹ نیوز) لوگوں کے استعمال میں رہنے والے موبائل فون پر خطرناک جراثیم پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ایک عام موبائل سیٹ میں کسی بھی بیت الخلاءکے نل کے مقابلہ میں 18 گنا زائد خطرناک جراثیم پائے جاتے ہیں۔
جبکہ موبائل فون کے علاوہ کمپیوٹر کا کی بورڈ بھی جراثیم کا مسکن ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے موبائل فون اور کی بورڈ کے استعمال سے ہاتھوں کے ذریعے معدے میں جا کر یہ جراثیم پیٹ کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن