• news

شان ٹیٹ نے بھارتی دوشیزہ کی خاطر انٹرنیشنل کرکٹ‘ آسٹریلیا کی شہریت چھوڑ دی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ باو¿لر شان ٹیٹ نے بھارتی شہریت حاصل کر لی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ شان ٹیٹ نے یہ فیصلہ بھارتی ماڈل ”معشومسنگھا“ کے ساتھ شادی کے بعد کیا شان ٹیٹ اور معشوم سنگھا نے 2014ءمیں شادی کی اور اس سے پہلے ان کے درمیان 3 سال تک معاشقہ چلتا رہا۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2010ءمیںہوئی تھی جب شان ٹیٹ انڈین پریمیئر لیگکی ٹیم راجھستان رائلز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔

معشوم سنگھا ایک ماڈل ہیں جنہوں نے 2005ءمیں کنگ فشر سوم سوٹ کیلنڈر کیلئے فوٹو شوٹ کیا، وہ صرف خوبصورت ہی نہیں ہیں بلکہ انتہائی ذہین بھی ہیں اور وائن کی مارکیٹنگ بھی کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شان ٹیٹ نے 2013ءمیں پیرس میں انہیں شادی کی پیشکش کی جس کے بعد 2014ءمیں دونوں کی شادی ہوئی۔معروف بھارتی کھلاڑی یووراج سنگھ اور ظہیر خان بھی اس شادی میں شریک ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن