• news

سیالکوٹ، داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار : پشاور میں فائرنگ ریٹائر صوبیدار جاں بحق

لاہور+ اسلام آباد+ پشاور (نامہ نگاران+ ایجنسیاں) مالاکنڈ سپیشل پولیس یونٹ نے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی کا ریٹائرڈ صوبیدار جاں بحق چار راہگیر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 5 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ حافظ آباد میں ایک افغان باشندے سمیت 7 ملزم پکڑے گئے۔ میانوالی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کے دوران 28 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔سیالکوٹ سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ سمیت ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی عارفوالہ کے علاقے سے 3 افغان باشندے خیال محمد، نور جان اور حیدر خان پکڑے گئے۔سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ سیالکوٹ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن