مرغی کے گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی ہے: خورشید شاہ
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مرغی کے گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، (ن) لیگ والے ناکامی کو سازش کہتے ہیں ، کیا ہر سازش ن لیگی حکومت کیخلاف ہی ہوتی ہے ؟۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خورشید شاہ نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام چیخ رہے ہیں ، مرغیوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ حکومت کی نااہلی سامنے لا رہا ہے ، حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف جب بھی اپوزیشن تنقید کرے تو اسے سازش کا نام دیدیا جاتا ہے کیا ساری سازشیں مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہی ہوتی ہیں؟۔خورشید شاہ نے پیپلز ہاکی سٹیڈیم سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا صرف سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو شامل نہ کریں بڑی بڑی مچھلیوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے۔