ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت اب بہتر، مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس کا انتظار ہے: خرم نواز گنڈاپور
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو گزشتہ روز علالت کے باعث ٹورنٹو کے مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا جہاں وہ ایک دن ایمرجنسی میں زیرعلاج رہے، حالت بہتر ہونے پر انہیں گزشتہ روز شام وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مکمل تشخیص اور مرض کے روٹ کاز تک پہنچنے کیلئے چند ہفتے درکار ہیں، مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کی رپورٹس کاانتظار ہے۔