• news

کراچی، سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 104 بھارتی ماہی گیر جیل بھیجنے کا حکم

کراچی (آن لائن)کراچی کی مقامی عدالت نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 104 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ مقامی عدالت میں ڈاکس پولیس کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو پیش کیا گیا پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 104 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیکر 19 کشتیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت کیس درج کئے گئے ہیں عدالت نے ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کو ملزمان کے خلاف مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن