• news

اسحا ق ڈار کو ضمنی بجٹ کا اختیار دینے کیخلاف درخواست‘ وفاقی حکومت سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوضمنی بجٹ کا اختیار دینے کے خلاف دائر درخواست پر 17 اپریل کیلئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عاطر محمود نے سماعت کی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے کسی قانونی جواز کے بغیروزیرخزانہ کو 100 ملین کا ضمنی بجٹ لاگو کرنے کا اختیار دیا ہے۔ اسحاق ڈارکی جانب سے ضمنی بجٹ کو کابینہ سے منظور نہیں کرایا گیا جو عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت تمام معاملات میں کابینہ کی منظوری لازم ہے۔ 100 ملین کے ضمنی بجٹ جاری کرنے کے اختیار سے قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا کی حکومت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن