• news

مسا ئل کے باوجود پاکستان کی ترقی پر دنیا حیران ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے مسائل کے باوجود پاکستان کی ترقی پر دنیا حیران ہے،دہشت گردی کے سالانہ واقعات 2450 سے کم ہو کر 160 رہ گئے ہیں‘ موجودہ حکومت نے سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا ہے‘ کچھ لوگ بلا وجہ تنقید برائے تنقید کرتے ہیں‘ پاکستان کی ترقی کا سفر اور خوشحالی کا کارروان اب رکے گا نہیں آگے جائے گا۔پیر کو نظریہ پاکستان کونسل میں ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر میں حصہ لینے والے آبائو اجداد سے خون کا تعلق ہے۔ خون کا تعلق ختم کیا تو ملک کی ترقی رک جائے گی۔ پاکستان کی آزادی کے ستر سال مکمل ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے باوجود پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ 2013 تک ملک میں دہشت گردی کے سالانہ 2450 واقعات ہوتے تھے دہشت گردی کے سالانہ واقعات کم ہو کر 160 رہ گئے ہیں۔ وزیراعظم ہیلتھ کیئر پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مفت علاج کی سہولت مل رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا ہے کچھ لوگ بلا وجہ تنقید برائے تنقید کرتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی کا سفر اور خوشحالی کا کاروان اب رکے گا نہیں آگے جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن