• news

شرجیل میمن سی ڈیز بیچتے تھے، ایان علی کے جاتے ہی بلیک ٹکٹیں بیچنے والے آگئے: عابد شیر علی

لاہور ، پتوکی (آئی این پی+ نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شرجیل میمن سی ڈیز بیچتے تھے اربوں پتی کیسے بن گئے‘ ایک ڈاکو ایان علی گئی تو دوسرا ڈاکو آگیا‘ ڈاکوئوں کا نام ای سی ایل میں ڈالیںگے‘ وزیراعلیٰ سندھ سٹاف کے لئے گاڑیاں لے آئے کوڑا اٹھانے کے لئے نہیں لائے‘ وزیراعلیٰ سندھ کو کہتا ہوں کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے‘ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں سندھ سے کلین سویپ کرے گی۔ پیر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔ تمام آئی پیز کو ریگولر بنیادوں پر ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں ایان علی‘ شرجیل رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوئوں کا نام ای سی ایل میں ڈالیںگے۔ شرجیل میمن سی ڈیز بیچتے تھے اربوں پتی کیسے بن گئے۔ ایک ڈاکو ایان علی گئی تو دوسرا ڈاکو آگیا۔ ایان علی کے جاتے ہی پیپلز پارٹی کے بلیک ٹکٹیں بیچنے والے بھی میدان میں آگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سٹاف کیلئے گاڑیاں لے آئے کوڑا اٹھانے کے لئے نہیں لائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کہتا ہوں کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں سندھ سے کلین سویپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پتوکی بلوکی پاور پلانٹ 1223 میگاواٹ بجلی اپریل کے آخر میں بنانا شروع کردے گا اور اس سے حاصل ہونے والے بجلی 9 روپے فی یونٹ کی بجائے 4 روپے فی یونٹ ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن