ساہیوال، کوٹ رادھا کشن، حاصل پور،گوجرانوالہ : شادی شدہ سمیت 2خواتین اور بچے سے زیادتی
ساہیوال، کوٹ رادھا کشن، حاصل پور ، گوجرانوالہ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں شادی شدہ سمیت دو خواتین اور 2 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ساہیوال میں امامہ کالونی کی لڑکی (ن) کو چار افراد نے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک ملزم مرزا رضوان کو شبے میں گرفتار کرلیا۔ حاصل پور کی کچی آبادی حلقہ 17 میں سکیورٹی گارڈ اللہ دتہ کے 9 سالہ بیٹے علی رضا کو اوباش مرنجا نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں تھانہ کوٹ رادھا کشن کے نواحی گائوں ہلڑ کے پیمار کی شادی شدہ خاتون (خ) کو ہمسائی نسرین بہانے سے اپنے گھر لے گئی جہاں ملزم بشیر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اسکے دو ساتھی اقبال اور عاشق پہرہ دیتے رہے۔گوجرانوالہ کے علاقہ منڈیالہ تیگہ کے محنت کش ریاض کے بیٹے حسنین کو اوباش عمر اور سبحان گھر سے ورغلا کر لے گئے اور قریبی قبرستان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ لوگوں کے اکٹھے ہونے پر دونوں فرار ہوگئے۔