وزیراعلیٰ شہبازشریف کے قافلے سے کوئی گاڑی ٹکرا کر دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتی ہے‘ سپیشل برانچ حکام نے سکیورٹی مزید سخت کرنے کی تجویز دیدی
لاہور (نامہ نگار) سپیشل برانچ حکام نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے آمد ورفت کے راستوں پر سکیورٹی کے مزید انتظامات کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ سپیشل برانچ کی جانب سے تیارکی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے گھر سے دفتر تک راستوں پر آنے والی ذیلی سڑکوں یا چوراہوں کو عارضی رکاوٹیں اور نفری تعینات کرکے محفوظ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے جو سکیورٹی کے اغراض و مقاصد کو پورا نہیں کرتی اسلئے کوئی بھی گاڑی سکیورٹی یا رکاوٹوں کو توڑ کر وزیراعلیٰ کے قافلے سے ٹکرا سکتی ہے جس سے پورا قافلہ دہشت گردی کا نشانہ بن سکتا ہے۔ سپیشل برانچ نے تجویز دی ہے کہ وزیراعلیٰ اپنی رہائش جی او آر منتقل کرلیں یا انکی آمدورفت کے راستوں پر سکیورٹی کے مزید انتظامات کئے جائیں۔