• news

لاپتہ افراد کیس: سیکرٹری داخلہ کیا کر رہے ہیں،لگتا ہے ذاتی طور پر طلب کرنا پڑیگا: سندھ ہائیکورٹ

کراچی (آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت میں محکمہ داخلہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6ا پریل تک ملتوی کردی ہے۔ درخواست گزار نے کہاکہ میرے بیٹے ظفر اللہ کو سادہ لباس میں اہلکار سہراب گوٹھ سے اٹھا کرلے گئے ۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سیکرٹری داخلہ لاپتہ افراد کے لئے کیا کر رہے ہیں لگتا ہے کہ سیکریٹری داخلہ کو ذاتی طور پر طلب کرنا پڑیگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ افراد سے متعلق محکمہ داخلہ کام تیز کرے۔

ای پیپر-دی نیشن