جوہری ہتھیاروں پر پابندی: مذاکرات شروع‘ امریکہ‘ برطانیہ سمیت 40 ممالک کا بائیکاٹ
نیو یارک (رائٹرز) اقوام متحدہ کے زیراہتمام 100 ممالک کے وفود نے معاہدے کیلئے مذاکرات کا آغاز کر دیا جس کا مقصد جوہری ہتھیاروں پر قانونی پابندی لگوانا ہے جبکہ امریکہ‘ برطانیہ‘ فرانس‘ جنوبی کوریا‘ ترکی سمیت 40 ممالک نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کیا شمالی کوریا اس پر رضامند ہو گا۔ روس اور چین کے سفرا غیر حاضر رہے۔