• news

3200 مہنگے پلاٹس کی خریداری، وزارت ہائوسنگ کے افسروں کیخلاف تحقیقات نیب کے حوالے

اسلام آباد (آئی این پی) پی اے سی ذیلی کمیٹی نے سی ڈی اے کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر کے گن کلب بنانے اور 2002سے آج تک کرایہ بھی وصول نہ کرنے کے اقدام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ معاملے کی چھان بین کر کے کرایہ وصول کرنے کا طریقہ کار طے کیا جائے، بھارہ کہو میں 3200پلاٹس کی مہنگے داموں خرید کے معاملے میں ملوث وزارت ہائوسنگ کے افسروں کے خلاف تحقیقات نیب کے سپرد کر دی گئیں، جبکہ رکن کمیٹی عارف علوی کی تجویز پر کمیٹی نے گنز کلب کی ممبر شپ عوام کیلئے بھی کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہاکہ اس کی ممبر شپ فیس 10ہزار روپے کردی جائے۔ عارف علوی نے کہا کہ غریب کے لیے پیسے نہیں اور امیروں کی تفریح کیلئے کے لیے کلب بنائے جاتے ہیں، غریب بچوں کیلئے اسلام آباد میں نہ پارک ہیں اور جو ہیں ان کی دیکھ بھال کیلئے فنڈز نہیں ، ایسے میں امیروں کو ایکڑز میں زمین دے دی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن