• news

کرپشن الزامات پر سینئر افغان جنرل گرفتار،تین وزراء کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام‘ مواخذہ نہ ہوسکا

کابل (رائٹرز) کرپشن کے الزامات پر ہلمند صوبے میں فرائض انجام دینے والے سینئر افغان جنرل کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان وزیری نے بتایا پکڑے گئے کا نام میجر جنرل معین فقیر ہے۔ ادھرکابل میں حملے کے 7ماہ بعد امریکن یونیورسٹی دوبارہ کھل گئی۔ اگست 2016ء میں دہشت گردانہ کارروائی میں 13افراد ہلاک اور 35سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ادھر طالبان سے نمٹنے میں ناکامی پر 3وزراء کو مواخذے کیلئے پارلیمنٹ میں طلب کرکے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ وزیر دفاع عبداللہ حبیب‘ وزیر داخلہ تاج مجاہد اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ معصوم شانکزئی کے خلاف تحریک ناکام رہی اور تینوں عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن