• news

بنک آف پنجاب سکینڈل، ملزم کی سرنڈر کی پراپرٹی کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں بینک آف پنجاب سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت کی سماعت، عدالت نے ملزم کی جانب سے سرنڈر کی گئی پراپرٹی کی تفصیلات عدالت میں جمع کرانے کا حکم نیب کے وکیل ارشد قیوم نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ ملزم کی درخواست ضمانت تین بار مسترد کرچکی ہے، ایک بار ضمانت ملنے کے بعد ملزم غائب ہوگیاتھا جبکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی تھی، انہوں نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملزم واجب الادا رقم نہیں دے دیتا ملزم کو جیل میں رکھا جائے اور ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔ جسٹس اعجاز افضل نے ملزم حارث افضل کے وکیل شہزاد شوکت سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کتنی پراپرٹی واپس کی گئی ہے؟ وکیل حارث افضل نے عدالت کو بتایا کہ12ملین کی پراپرٹی واپس کی گئی ہے، جسٹس اعجاز افضل نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ جب ایک بار پراپرٹی سرنڈر کردی تووہ نیب کی ہوئی پھر بیچی کیسے؟،جس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نے پائور آف اٹارنی بناکر دوبئی میں پراپرٹی فروخت کردی تھی،معاملہ546 ملین کی پراپرٹی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن