• news

سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم آج ریٹائر ہو جائینگے

لاہور (این این آئی) سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم آج (بدھ) کو عہدے کی میعاد پورے ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم کے ریٹائر ہونے کے موقع پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا ۔جسٹس امیر ہانی مسلم 14 فروری 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے ۔جسٹس امیر ہانی مسلم کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہو کر 16رہ جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن