• news

حکومت نے 4 برس گزار دیئے ایم این ایز کو فنڈز جاری نہ ہو سکے

اسلام آباد(جاوید الرحمن، دی نیشن رپورٹ) حکومت نے رمضان سے قبل بجٹ 2017-18ء پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن موجودہ حکومت کے پورے دور میں کسی ایم این اے کو فنڈز جاری نہیں کئے۔ اپوزیشن جماعتیں خاص طور پر خواتین ارکان نے قومی اسمبلی کے ہر سیشن میں اس مسئلہ پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔ مذکورہ ایم این ایز کو وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے فنڈز کی زبانی یقین دہانی کرائی۔ شیخ آفتاب نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے کبھی ترقیاتی پروگراموں کے لئے فنڈز سے انکار نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے ایم این ایز بجٹ سیشن میں فنڈز جاری نہ کرنے کا ایشو اٹھائیں گے۔ آفتاب شیخ نے بتایا کہ ترقیاتی فنڈ براہ راست ایم این ایز کو جاری نہیں ہو سکتے۔ کمیونٹی پروگرام کے ذریعے فنڈز مطلوبہ جگہ کیلئے جاری کئے جاتے ہیں اور وزارت منصوبہ بندی ایسے معاملے کو ڈیل کرتی ہے۔ رواں برس بجٹ قومی اسمبلی اور سینٹ میں ایک ہی دن پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن