• news

دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے ایک بار پھر میدان مار لیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے ایشیاءانشورنس کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا۔ ایشیاءانشورنس نے دس اوورز میں 82 سکور بنائے۔ دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے ہدف نویں اوور میں حاصل کر کے سپر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جوکہ یکم اپریل کھیلا جائے گا۔ منم تقی کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ گروپ چیئرمین میاں ایم اے شاہد، کمپنی چیف ایگزیکٹو محمد راحت صادق اور کمپنی کے صدر خواص خان نیازی نے ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن