قائداعظم ٹرافی گرےڈ ٹو سےمی فائنل‘ محمد عباس کی تباہ کن با¶لنگ‘ مصباح کی موجودگی میں فیصل آباد 125 رنز پر ڈھیر
کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹےسٹ ٹےم کے کپتان مصباح الحق کی موجودگی کے باوجود فیصل آباد کی ٹےم قائداعظم ٹرافی گرےڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے سےمی فائنل مےں 125رنز پر ڈھےر ہو گئی جبکہ سےالکوٹ نے نےشنل سٹےڈےم کراچی پر پہلے روز کھےل کے خاتمے تک پانچ وکٹ پر101رنز بنا لئے تھے۔ اسے فیصل آباد پر برتری لےنے کے لےے مزےد 25 رنز کی ضرورت تھی۔ فیصل آباد کے بےٹسمےن 49 اوورز ہی کھےل سکے اس کی جانب سے سمےع اللہ نےازی 42 اور مصباح الحق 32 رنز بناکر نماےاں رہے۔ محمد عباس نے 38 رنز کے عوض سات وکٹ لئے جبکہ سابق ٹےسٹ کرکٹر محمد آصف کے ہاتھ دو وکٹ لگے۔ جواب مےں محمد عرفان کے35اور اےاز تصور کے27رنز کی بدولت سےالکوٹ نے 27اوورز مےں پانچ وکٹ پر101رنز بنالئے تھے۔ ملتان مےں دوسرے سےمی فائنل کے پہلے روز کھےل ختم ہونے تک حےدرآباد نے ملتان کے خلاف دو وکٹ پر 39 رنز سکور کر لئے تھے۔ ملتان کی ٹےم پہلی اننگز مےں 82.2 اوورز مےں 260 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی زےن عباس نے 110 رنز سکور کئے۔ نعمان علی نے 6 وکٹےں حاصل کےں۔