آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دنیا کاسفر کرتی ہوئی پاکستان پہنچ گئی
لاہور+ کراچی (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کراچی پہنچ گئی، ٹرافی نجی ہوٹل میں ایک دن رہے گی اس کے بعد 30 مارچ کو مختلف جگہوں پر لیجائی جائےگی۔ انٹرنےشنل کرکٹ کونسل کے خصوصی نمائندے شومرےش سےٹھی آئی سی سی ٹرافی کے ہمراہ پہنچے۔ کراچی اےئرپورٹ پر پی سی بی کے نمائندے ارشد خان نے استقبال کےا۔ مےڈےا نے بات چےت کرنا چاہی تو انہوں نے نہےں کی۔ پروگرام کے مطابق آئی سی سی ٹرافی تےن دن کراچی مےں رہے گی اور اس دوران نےشنل سٹےڈےم‘ اےدھی سےنٹر کھارادر‘ مہٹہ پےلس‘ مزار قائد بھی جائے گی جہاں اس کی عام نمائش ہو گی۔ درےں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے دار بھی آج کراچی پہنچ رہے ہےں۔ اسی دن ٹرافی کراچی سے اگلے سٹیشن جوہانسبرگ لیجائی جائے گی۔