بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیت لی
دھرما شالا (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ بھارت نے 106 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ پہلی اننگز میں 300 سکور بنانےوالی آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میںمحض 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔اور بھارت کو جیت کیلئے 105 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میچ کے چوتھے روز بھارت نے 19 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو مرلی وجے 8‘ چتیشور پجارا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہو گئے۔ لوکیش راہول اور اجنکیا ریہانے نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔گلین میکس ویل 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ میٹ رینشاءنے 8، ڈیوڈ وارنر نے 6، سٹیو سمتھ نے 17، پیٹرہینڈزکومب نے 18، شان مارش نے 1، میتھیو ویڈ نے 25 اور پیٹ کومنز نے 12 رنز بنائے جبکہ سٹیو اوکیف، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ کھاتہ کھولے بغیر ہی آوٹ ہو گئے۔ روی چندرن ایشوین، رویندرا جدیجہ اور اومیش یادیو نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے دوسری اننگز میں 332 رنز بنائے تھے ۔ جدیجہ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔