شہر کا مرکزی قبرستان انتظامیہ کی توجہ چاہتا ہے
مکرمی! شہر کے مرکزی و قدیمی قبرستان امام صاحب میں جگہ کی کمی کے نتیجہ میں شہریوں کو مُردوں کی تدفین کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امام صاحب قبرستان صدیوں پرانا تاریخی و قدیمی قبرستان ہے جہاں مزید مُردوں کی تدفین کی گنجائش نہ ہونے کی بنا پر شہریوں کو اپنے مُردے دفن کرنے کے سلسلہ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قبرستان میں روشنی کا کوئی بندوبست نہیں جسکے باعث رات کی تاریکی میں مُردوں کی تدفین قبرستان میں مسئلہ ہوتی ہے۔ جگہ کی قلت کے باعث شہریوں سے ہزاروں روپے بٹورنے کی شکایات بھی عام ہیںجبکہ عدم نگہداشت کی بنا پر بارشوں کے موسم میں پانی قبرستان میں جابجا کھڑا ہو جاتا ہے جس کی بنا پر قبرستان میں جانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اِس اہم معاملہ کی طرف وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے اصلاحِ احوال کا پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی سیالکوٹ)