• news

سول سیکرٹریٹ کا قیام الگ صوبے کی تحریک ناکام بنانے کی سازش ہے: حامد سعید کاظمی

ملتان (لیڈی رپورٹر) حکومت کی طرف سے سول سیکرٹریٹ کا قیام صوبے کی تحریک کو ناکام بنانے کی گھناؤنی سازش ہے کیونکہ 7 کروڑ عوام کا تقاضا صوبائی خود مختاری‘ صوبے کا قیام اور اسکی شناخت کو ترجیح دینا ہے۔ یہ بات سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے پیپلز سرائیکی پارٹی کے وفد سے ملاقات میں کہی جس کی قیادت پیپلز سرائیکی پارٹی کے سربراہ ملک ذوالنورین کر رہے تھے۔ وفد میں عاکف ندیم‘ اشرف بھٹہ‘ ملک اکرام عارف و دیگر عہدیداران شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن