• news

ہا ئیکورٹ نے ناکافی ثبوتوں پر 4 مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر سزائے موت کے چار مختلف قیدیوں کی سزاؤں کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سزائے موت کے خلاف چار مختلف اپیلوں کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل خرم خان اور منیر سیال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجرم فریاد خان نے غیرت کے نام پر محمود خان عرف چاند کو قتل کیا۔ ملزم محمد شفیق نے خاندانی رنجش کی بنا پر راحیلہ بی بی کو قتل کیا۔ ملزمہ شمشاد بی بی نے جائیداد کے تنازع پر اپنے سگے بھائی ریاض کا قتل کیا جبکہ ملزم ساجد محمود نے پیسوں کے لین دین پر افتخار احمد کو قتل کیا۔ ٹرائل عدالتوں نے ملزموں کو سزائے موت کے احکامات سنا رکھے ہیں لہٰذا اپیلیں مسترد کی جائیں۔ ملزموں کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل عدالتوں نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کے باوجود سزائے موت کا حکم سنایا۔

ای پیپر-دی نیشن