• news

بند روڈ گرڈ سٹیشن پر کام کرنیوالے 4 کارکن کرنٹ لگنے سے زخمی، ٹیوب ویل آپریٹر جاں بحق

لاہور (نیوز رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن کمپنی 220 کے وی بند روڈ گرڈ سٹیشن لاہور کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے چار کارکن شدید زخمی ہو گئے صابر حسین ٹیوب ویل آپریٹر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ جہاں زیب اے ایس ایس اے اور سلیمان جاوید ایس ایس او تاحال جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں صابر حسین ٹیوب ویل آپریٹر کے جنازہ میں سینکڑوں کارکنوں اور لیسکو کی انتظامیہ کے نمائندگان نے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری ندیم سہیل دلاور خان ڈاکٹر محمد رمضان عثمان بلوچ زاہد فاروق اور کارکنوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خورشید احمد نے این ٹی ڈی سی چیف ایگزیکٹو سے مطالبہ کیا کہ وہ اس المیہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے اس المناک حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف مؤثر کارروائی کریں اور مرحوم کارکن کے بچے کو فوری روزگار بچوں کی مکمل تعلیم اور جان لیواء حادثہ کیلئے خصوصی امداد 25 لاکھ روپے ادا کرنے کا فوری انتظام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن