• news

ملتان میں ایک اور مہنگی شادی کا چرچا، اداروں نے نوٹس لے لیا بنک اکائونٹس، آمدنی کا ریکارڈ طلب

ملتان (آئی این پی) ملتان میں ایک اور مہنگی شادی مزید مہنگی پڑگئی، انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ملتان کے امیر تاجر شبیر قریشی کے بیٹے کی شاہانہ اور مہنگی ترین شادی کا نوٹس لے لیا۔ تاجر کے بینک اکاونٹس، آمدنی کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق امیر تاجر شبیر قریشی نے حال ہی میں اپنے بیٹے نعمان کی مہنگی ترین شادی کی جس میں بارات 10 لیموزینز میں لے جائی گئی جبکہ دولہے کو سونے کا بنا تاج پہنایا گیا، شادی کارڈز ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر بھر میں پھینکے گئے۔ اس مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر تو چرچے ہوئے انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد اب تاجر کے بنک اکاؤنٹس، اس کا ریکارڈ، آمدنی کے ذرائع اور جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن