• news

خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈ پر گرو کا نام درج کرنیکی درخواست، ہائیکورٹ نے ڈی جی نادرا سے جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈ پر گرو کا نام درج کرنے کی درخواست پر ڈی جی نادرا سے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار خواجہ سرا آسیہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ میں والدہ کی بجائے گرو کا نام درج کرانا چاہتی ہے۔ مگر نادرا نے اس کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا نے پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ بناتے وقت اسکے گرو کا نام درج کیا تھا۔ مگر کارڈ کی تجدید کے وقت والدہ کا نام پوچھا جا رہا ہے جس سے ان کی شناخت پر منفی اثر پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن