• news

جلالپور جٹاں: 3 ہزار کا جھگڑا‘ تھپڑ سے فرش پر گرنیوالا نوجوان جاں بحق

جلالپور جٹاں (نامہ نگار) تین ہزارروپے کے تنازعہ پر نوجوان کو تھپڑ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیل کے مطابق قادر کالونی کا 22 سالہ ثاقب ہیئرڈریسر کی دکان کرتا تھا۔ اس کا پنجاب پارک کے کاریگر باپ بیٹا ساجد علی اور عاشق علی کے ساتھ تین ہزار روپے کا تنازعہ چل رہا تھا۔ دوران تلخ کلامی ملزمان نے ثاقب کو زور دار تھپڑ دے مارا جس کی وجہ سے ثاقب پختہ فرش پر گرنے اور سر میں شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ پولیس نے ثاقب کے قتل کا مقدمہ ملزمان کیخلاف درج کرکے انکو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن